Live Updates

سانگلہ ہل، میونسپل کمیٹی نے 7ماہ سے ملازمین کو پنشن ادا نہیں کی، تنخواہوں کی ادائیگی میں بھی تاخیری حربے

ملاز مین عید کی خریداری کرنے سے قاصر،ملازمین اور پنشنرز عید قربان پر بچوں کی خواہشات کی قربانی دینے پر مجبور

جمعرات 5 جون 2025 14:53

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)مقامی میونسپل کمیٹی نے 7ماہ سے ملازمین کو پنشن ادا نہیں کی،ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی میں بھی تاخیری حربے استعمال کئے جاتے ہیں، عید الاضحی سر پر ہونے کے باوجود ملازمین کو ماہ مئی کی تنخواہیں ادا کی گئیں اور نہ ہی پنشنرز کو7ماہ کی پنشن ادا کی گئی،کمیٹی ملازمین اور پنشنرز کی عید کی خوشیاں ماند پڑ گئیں، ملاز مین عید کی خریداری کرنے سے قاصر ہیں،ملازمین اور پنشنرز عید قربان پر بچوں کی خواہشات کی قربانی دینے پر مجبور ہیں،میونسپل کمیٹی کے ملازمین اور پنشنرز نے انتظامیہ کی بے حسی کیخلاف دفتر کے سامنے شدید احتجاج کیا،انتظامیہ کیخلاف زبر دست نعرہ بازی کی، ملازمین اور پنشنرز نے میڈیا کو بتایاکہ میونسپل نہ تو وقت پر ملازمین کو تنخواہیں دیتی ہے اور نہ پنشنرز کو پنشن،ریٹائرڈ ملازمین کی گریجوایٹی اور لیو ان کیش منٹ کی بھی کئی سالوں سے ادائیگی نہیں کر رہی، تنخواہیں اور منشن نہ ملنے کی وجہ سے ملازمین کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آ گئی ہے،شہر میں ڈویلپمنٹ کے نام پر جعلی بل بنا کر بندر بانٹ کی جا رہی ہے، لاکھوں روپے ماہانہ ڈویلپمنٹ کاجو فنڈز آتا ہے، حکومت نے باقاعدہ لیٹر جاری کیا ہوا ہے کہ سب سے پہلے ملازمین کو تنخواہیں اور پنشنرز کو پنشن ادا کی جائے لیکن اس پر کوئی عمل درآمد نہیں ہو رہا، عیدالاضحی کے موقع پر بھی انہیں ادائیگی نہیں کی گئی، ملازمین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کمیٹی کے ملازمین کو تنخواہیں اور پنشنرز کو فوری پنشن ادا کی جائے اور ملازمین کے بقایاجات بھی دئیے جائیں۔

Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :