ننکانہ صاحب، یتیم نوجوان کو 18دن پہلے بے دردی سے قتل کر دیا گیا، قاتل گرفتار نہ ہو سکے

جمعرات 5 جون 2025 14:53

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)یتیم نوجوان 18 سالہ عاطف شہزاد تھانہ مانگٹانوالہ کے نواحی گاں صدیق آباد کے رہائشی کو 18 دن پہلے بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔لیکن ابھی تک قاتل نہیں گرفتار نہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

عاطف کا والد 3 مہینے پہلے فوت ہو چکا اور اب عاطف کو بلاوجہ قتل کر دیا گیا عاطف کے گھر قیامت کا سماں ہے اور والدہ کو غشی کے دورے پڑ رہے ہیں ملزمان گلیوں بازاروں میں دند دناتے پِھر رہے ہیں اور عاطف کے گھر والوں کو دھمکیاں لگا رہے ہیں صلح کر لو نہیں تو اب تمہاری باری ہے۔

مقتول عاطف کے بھائی اور اہل علاقہ کی احتجاج کر کے ڈی پی او ننکانہ،آئی جی پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب سے انصاف کی اپیل ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ مقتول عاطف کے لواحقین کو انصاف مل سکے۔