جوہرآباد ، ضلعی انتظامیہ خوشاب کی عید کے موقع پر کرایوں میں اوور چارجنگ کےمرتکب ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی

جمعرات 5 جون 2025 15:03

جوہرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم‌نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ خوشاب عید کے موقع پر کرایوں میں اوور چارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز مافیا کے خلاف متحرک ہو گئی ہے۔ زیادہ کرائے وصول کرنے اور اوور لوڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سیکرٹری آر ٹی نے کاروائی شروع کردی ۔ عید کے موقع پر کرایوں میں اضافہ کی شکایات کے ازالہ کے لیےجنرل بس اسٹینڈ خوشاب پر کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے جو 24 گھٹنے کام کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

سفر سے متعلق شکایات کے اندراج کے لیے محکمہٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ہلیپ لائن نمبر 1071 پر فری کال کے لیے فلیکس لگا دیئے گئے ہیں۔ڈی سی خوشاب اور سیکرٹری آر ٹی اے خوشاب نے واضح کیا ہے کہ عیدکےپرمسرت موقع پر کسی کو کرایہ میں اورچارجنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ شہری زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے متعلق آگاہ کریں بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے گئی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے خلاف ورزی کرنے والے والی 53گاڑیوں کے چالان کیۓ اور17گاڑیاں تھانوں میں بند کردی گیئں مسافروں کو37430روپے زائد وصول کردہ کرایہ واپس کروایا۔\378