
یونیورسٹی آف سرگودھا میں عالمی ماحولیاتی دن کے حوالے سے خصوصی تقریبات، سیمینارز اور پروگرامزکا انعقاد
جمعرات 5 جون 2025 15:45
(جاری ہے)
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی صرف ایک ملک، ادارے اور کسی ایک فرد کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ ایک عالمگیر مسئلہ ہے جس کے حل کے لئے ہر فرد کو اپنے طور پر عملی فرائض سرانجام دینا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ جدید دور میں تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں جہاں انسان نے بہت ترقی کرلی ہے وہاں ماحول پر بہت کم توجہ دی ہے۔ انہوں نےکہا کہ فیکٹریوں سےنکلنے والے زہریلے مادے اور خطرناک گیسز سے ہماری مٹی میں مدافعت کم ہوتی جارہی ہے جس کے باعث کینسر اور دیگر خطرناک بیماریاں تیزی سے جنم لے رہی ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا ستھرا پنجاب پروگرام ماحول کو صاف کرنے کی ایک اہم ترین کڑی ہے جس کے دور رس نتائج سامنے آرہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب ہمارا پورا وطن عزیز صاف ستھرا اور ماحول دوست کہلائے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عرفان اشرف نے کہا کہ عالمی ماحولیاتی دن منانے کا مقصد صرف باتوں اور پروگرامز کی حد تک نہیں ہونا چاہیئے بلکہ یہ ہمیں عمل کی دعوت دیتا ہے کہ ہم اپنے ماحول میں جتنا ہوسکے درخت لگائیں اور ہر فرد کو اپنی زندگی میں کم از کم دو سے تین درخت ضرور لگانے چاہئیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال ہم نے جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر کالج آف ایگری کلچر میں طالب علموں کی مدد سے صرف دو منٹ میں ایک ہزار سے زیادہ پودے لگا کر ریکارڈ قائم کیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ ارضیات کے ڈاکٹر ہارون علی شاہ نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں ماحولیاتی تبدیلی سے گلیشیئر تیزی سے پگھلتے جارے ہیں جو ایک بہت بڑا لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قرب و جوار میں بہت سے گلشیئرز موجود ہیں جو تیزی سے پگھلتے جارہے ہیں اگر ہم اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا چاہتے ہیں اور اس عالمی دن کو اچھے طریقے سے منانا چاہتے ہیں تو ہمیں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کرنا ہوگی۔ تقریب سے شعبہ پنجابی کے استاد الیاس گوندل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ہماری شان ہے اور ہمیں وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق اسے صاف ستھرا بنانے کے لئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ جنگلات کےعالمی دن کی مناسبت سے یونیورسٹی ریڈیوپرخصوصی ٹاک شو کا انعقاد کیا گیا جس کی میزبانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریاض شاد ہم نصابی فورم دائم اقبال نے کی۔ پروگرام میں جنگلات میں اضافہ کی ضرورت اور اُن کی افادیت پر گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا کہ جنگلات میں اضافہ کے لیے کمیونٹی سطح پر شعور اجاگر کیا جائے جبکہ شجر دوستی کےرویوں کو پروان چڑھایا جائے۔مزید قومی خبریں
-
دل میں اللہ کے خو ف سے انسان برائیوں سے نجات پاسکتا ہے۔ گورنرسندھ
-
منگل اور بدھ کی رات دریائے سندھ میں ممکنہ سیلاب کا خدشہ ہی: وزیراعلی سندھ
-
دریاں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
9 مئی کیسز، اعجازچوہدری کا سزا معطلی کیلئے لاہورہائیکورٹ سے رجوع
-
چوہدری شافع حسین کا گجرات کے سیلاب زدہ علاقوں کا تفصیلی دورہ،سیلاب متاثرین میں امدادی اشیاء تقسیم کیں
-
بھارت نے بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی کی جس سے ہمیں نقصان پہنچا‘رانا تنویر حسین
-
لڈن روڈ پر ٹرالر اور کیری ڈبہ میں تصادم، دو افراد جانبحق، 9 شدید زخمی
-
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ضلع پشاور کی ترقی کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دے دی،نوٹیفکیشن جاری
-
سی فوڈ انڈسٹری کیلیے خوشخبری ، پاکستان کو امریکا میں مچھلی برآمدات کی اجازت مل گئی
-
تشدد اوردھمکیاں دینے کا کیس، وزیر بلدیات سعید غنی کے بھائی فرحان غنی سمیت 3 ملزمان رہا
-
جعفرایکسپریس کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پرروک دیا گیا
-
اسکولوں کی چھٹیوں میں ایک ہفتے کی توسیع کا امکان، عارضی اساتذہ کیلئے بھی خوشخبری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.