قائد حزب اختلاف کا الیکشن کمشن کے ممبران کی تعیناتی کے معاملہ پر سپیکر قومی اسمبلی کو خط

جمعرات 5 جون 2025 16:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نےچیف الیکشن کمشنر سمیت دو ممبران کی تعیناتی کے معاملہ پر سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا ہےجس میں انہوں نے چیف الیکشن کمشنر و الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے لئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کی درخواست کی ہے ۔

(جاری ہے)

قائد حزب اختلاف میڈیا آفس کے مطابق عمر ایوب خان نے سپیکر کو لکھے گئے خط میں آئین کےآرٹیکل 213(2B) کا حوالہ دیتے ہوئے کمیٹی کے لئے اپوزیشن کی طرف سے اسد قیصر، گوہر علی خان، صاحبزادہ حامد رضا، لطیف کھوسہ،سینیٹر شبلی فراز اور سینیٹر علامہ راجہ ناصر کے نام تجویز کئے ہیں۔