بھکر پولیس نے اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم کو گرفتارکر لیا

جمعرات 5 جون 2025 17:20

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) بھکر پولیس نے اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم کو گرفتارکر لیا ۔ایس ڈی پی او صدر سرکل اسد عباس خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بہل قیصر اقبال ، تفتیشی آفیسر عالم خان اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور پولیس ٹیم نے اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم ممتاز ولد رمضان سکنہ بستی جمال کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم ممتاز کے خلاف اسلحہ ناجائز اور سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کر کے بند حوالات تھانہ کر دیا گیا ہے اور پولیس کی اسلحہ ناجائز رکھنے والوں اور نمائش کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی جاری ہے ۔