Live Updates

ہرنائی:وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حسن اقبال سے اظہار تشکر

جمعرات 5 جون 2025 18:53

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ کے ترجمان کے جاری کردہ بیان میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حسن اقبال نے صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ سے 26مئ کو اسلام آباد میں ملاقات کی تھی صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نے وفاقی وزیر کو ہرنائی کوئٹہ، ہرنائی سنجاوی روڈز کی عدم تعمیر اور عوامی مشکلات کے حوالے سے تفصیلی ملاقات کی تھی وفاقی وزیر حسن اقبال نے صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ کو یقین دلایا تھا کہ ہرنائی کوئٹہ ہرنائی سنجاوی روڈ کی تعمیر ری وائز پی سی ون کے مطابق منظوری دینگے جس پر وفاقی وزیر حسن اقبال نے عملی اقدامات اٹھائے ہوئے ہرنائی روڈ کی منظوری کےلیے وفاقی بجٹ میں ری وائز پی سی ون کے مطابق بجٹ کی منظوری دینے کے احکامات جاری کیا ہے صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نے وفاقی وزیر حسن اقبال کی جانب سے روڈ کی منظوری کےلیے آحکامات جاری کرنے پر انکا شکریہ شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہرنائی کوئٹہ اور ہرنائی سنجاوی روڈ کی تعمیر سے ضلع ہرنائی ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا اور پختہ سڑکوں کی تعمیر سے ضلع ہرنائی عوام کو آمدرفت کے ساتھ ساتھ زمینداروں کوئل مائنز اونرز ٹرانسپورٹ کو سہولت میسر ہوگا ضلع ہرنائی کے عوامی وسماجی حلقوں زمینداروں ٹرانسپوٹروں قبائلی حلقوں کوئل مائنز اونرز سول سوسائٹی اور کاروان کے عہدیداروں اور کارکنوں کی جانب سے صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ کی جانب سے ضلع ہرنائی کے اہم اور درینہ اجتماعی مسئلے کے حل کےلیے کوششوں کو سراہتے ہوئے صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات