وزارت خزانہ بجٹ ونگ کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

جمعرات 5 جون 2025 19:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2025ء)بجٹ 2025,26وزارت خزانہ بجٹ ونگ کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ،ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بجٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو عید کی صرف ایک چھٹی ہوگی،ملازمین 6 جون، 8 جون اور 9 جون کو کام کریں گے،وزارت خزانہ کے بجٹ ونگ سے متعلقہ ملازمین صرف 7 جون کو چھٹی کریں گے، عید کی تعطیلات میں کام کرنے والے ملازمین کو اسپیشل الاؤنسز دئیے جائیں گے،9 جون کو قومی اقتصادی سروے سہہ پہر اڑھائی بجے پیش کئے جانے کا امکان ہے،بجٹ کی تاریخ کے حوالے سے ابھی تک کوئی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :