
ٹک ٹاک پراداکاری نہیں ہوتی، بے ہودہ مواد بنتا ہے، حریم سہیل
جمعرات 5 جون 2025 22:11

(جاری ہے)
انہوں نے انکشاف کیا کہ ڈراموں کے سیٹس پر بڑے اور مشہور اداکاروں کو خاص اہمیت دی جاتی ہے، انہیں اپنے سینز کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑتا، وہ آتے ہیں اور فورا ان کا سین شوٹ کرلیا جاتا ہے۔
اداکاری پر ہونے والی تنقید سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ شعبہ ایسا ہے جس میں تنقید اور تعریف دونوں کا سامنا ہوتا ہے، ایک اداکار کو تنقید کے لیے ذہنی طور پر تیار رہنا چاہیے مگر تنقید کرنے والوں کو گالم گلوچ پر نہیں اترنا چاہیے، لیکن بدقسمتی سے آج کل یہی ہورہا ہے۔اپنی ذاتی زندگی پر بات کرتے ہوئے حریم سہیل نے بتایا کہ ان کی شادی محبت کی بنیاد پر ہوئی اور شوہر سے ملاقات ایک مشترکہ دوست کے ذریعے ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ ان کے شوہر ان کا بہت خیال رکھتے ہیں، ضروری نہیں کہ شوہر صرف پیسہ خرچ کرکے بیوی کی دلجوئی کرے بلکہ وہ محبت، تعریف اور نرم گفتگو کے ذریعے بھی بیوی کو خوش رکھ سکتا ہے۔ڈیٹنگ اور بریک اپس سے متعلق سوال کے جواب میں حریم سہیل نے کہا کہ آج کل یہ رجحان بہت عام ہوگیا ہے، بعض اوقات لوگ بارہ سال کی عمر میں ہی ایسے تعلقات میں ملوث ہوجاتے ہیں جو بعد میں ختم ہوجاتے ہیں۔ٹک ٹاکرز سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے حریم سہیل نے کہا کہ انہیں اچھی اداکاری نہیں آتی، وہ خود کیمرا سیٹ کرتے ہیں اور اس کے سامنے صرف لپ سنگ کرتے ہیں، جبکہ اصل اداکاری میں آپ کو پچاس لوگوں کے سامنے پرفارم کرنا ہوتا ہے، جو کہیں زیادہ مشکل ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک کسی ٹک ٹاکر میں قدرتی اداکارانہ صلاحیت یا اداکاری والے جراثیم نہ ہوں، وہ اصل اداکار نہیں بن سکتا، ہوسکتا ہے شروعات میں سفارش یا پرچی کے ذریعے کچھ پروجیکٹس مل جائیں، لیکن وہ زیادہ دیر تک اس فیلڈ میں نہیں ٹھہر سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹک ٹاک پر بننے والے مواد میں بے ہودگی نمایاں ہوتی ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نئی پاکستانی فلم " ویلکم ٹو پنجاب" کی ٹریلر لانچنگ تقریب مقامی سینما میں سجائی گئی
-
ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کے خلاف عورت مارچ اسلام آباد کا مظاہرہ
-
انتظار ختم، میگا بجٹ ’’لو گرو ‘‘اور ’’دیمک ‘‘پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز
-
عیدالاضحی پر سٹیج ڈراموں کی سخت مانیٹرنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل
-
ٹک ٹاکر ثنا ء یوسف کے قتل کے تناظر میں نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی
-
ٹک ٹاک پراداکاری نہیں ہوتی، بے ہودہ مواد بنتا ہے، حریم سہیل
-
شاہ رخ خان کا دیا ہوا تحفہ چار سال تک کھول کے چیک نہیں کیا، عامر خان کا انکشاف
-
ماہرہ خان کی فلم کے لیئے اجتماعی دعا کرنے کی اپیل کی ویڈیووائرل
-
آج کل کے اداکار سینئرز کو دیکھ کر چڑتے ہیں، پروین اکبر
-
دوسری شادی اور غیر ازدواجی تعلقات کے معاملات میں لڑکیاں غلط ہوتی ہیں، یاسرحسین
-
آرنلڈ کے بیٹے نے طعنوں سے بچنے کیلئے نام بدلنے پرغورکیا تھا
-
شہرت کیلئے ٹک ٹاکرز اپنی نازیبا ویڈیوز خود لیک کرتی ہیں؛ اریکا حق کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.