
شاہ رخ خان کا دیا ہوا تحفہ چار سال تک کھول کے چیک نہیں کیا، عامر خان کا انکشاف
جمعرات 5 جون 2025 21:33

(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ وہ شروع سے ہی ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل چیزوں کے عادی نہیں، آج بھی انہیں زوم میٹنگ کرنے میں مزہ نہیں آتا، ان کے لیے آمنے سامنے بیٹھ کر بات کرنا ہی میٹنگ ہے جب کہ ہر چیز ان کے دماغ میں ہوتی ہے، وہ لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر پر یقین نہیں رکھتے۔
ان کا کہنا تھا کہ تیس سال قبل شاہ رخ خان نے اپنے لیے بھی لیپ ٹاپ خریدا اور انہیں بھی تحفے میں دیا لیکن انہوں نے تحفہ لے کر اسے رکھ دیا، چار سال بعد مینیجر کے بتانے پر انہوں نے لیپ ٹاپ کو کھولنے کی کوشش کی لیکن وہ آن ہی نہ ہوا، رکھے رکھے خراب ہوگیا تھا۔شاہ رخ اور سلمان خان سے مقابلے یا موازنے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ ان تینوں کے درمیان کبھی منفی مقابلہ نہیں رہا، نہ ان کے درمیان کبھی اختلافات ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ممکنہ طور پر 1990 کی دہائی یا اس کے بعد چند سالوں تک ان کے درمیان بہتر سے بہتر پوزیشن حاصل کرنے کا مقابلہ رہا ہوگا لیکن وہ مقابلہ کبھی منفی نہیں رہا۔عامر خان کا کہنا تھا کہ ان کا شروع سے کسی سے مقابلہ نہیں تھا، وہ شروع سے اپنے ساتھ مقابلے میں لگے ہوئے تھے، ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ہر بار اپنے پچھلے کام سے بہتر کام کریں۔انہوں نے بتایا کہ ان سمیت تمام اداکاروں اور ہر انسان کی خواہش رہتی ہے کہ وہ سب سے بہتر اور نمایاں کام کرے، اسی لحاظ سے تینوں خانز میں مثبت معنوں کا آگے نکلنے اور بڑھنے کا مقابلہ رہا ہوگا لیکن کبھی انہوں نے ایک دوسرے کو نیچا نہیں سمجھا۔بولی وڈ میں صرف تین خانز ہی کیوں ہیں کہ سوال پر عامر خان نے کہا کہ انہیں یہ بات سمجھ نہیں آتی کہ صرف ان تین خانز کا ذکر کیوں کیا جاتا ہے جب کہ فلم انڈسٹری میں اجے دیوگن سے لے کر اکشے کمار تک دوسرے بھی اچھے اداکار موجود ہیں۔انہوں نے سنجے دت، اکشے کمار اور اجے دیوگن سمیت 1990 کی دہائی کے تمام اداکاروں کی تعریفیں کیں اور کہا کہ ان کی فلموں نے بھی اچھی کمائی کی لیکن اس باوجود انڈسٹری میں تین خانز کو بول بالا رہتا ہے۔عامر خان نے کہا کہ بولی وڈ میں تین خانز کے بول بالے رہنے کی ایک ممکنہ وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ شاہ رخ، سلمان اور ان کی فلموں نے باقی اداکاروں کی فلموں سے کہیں زیادہ ریکارڈ ساز کمائی کی ہوگی۔عامر خان کا کہنا تھا کہ بولی وڈ میں تین خانز کا بول بالا ممکنہ طور پر ان کی فلموں کی بہتر کمائی اور کام کی وجہ سے ہوگا لیکن انڈسٹری میں باقی اداکار بھی اچھے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
میری بیٹی کو 24 گھنٹوں میں 2 باردل کا دورہ پڑا ، عینی خالد نے تصاویر شیئر کردیں
-
ٹام کروز اور آنا دے آرمس میں قربتیں بڑھنے لگیں
-
زارا نور عباس کی جوائنٹ فیملی سسٹم کی حمایت ،جدید دور کی تنہائی ،سماجی بیزاری کا بہترین حل قرار دے دیا
-
سیلینا گومز نے اپنے برانڈ کا پہلا پرفیوم متعارف کروادیا
-
علیزے شاہ اور منسا ملک کا جھگڑا شدت اختیار کر گیا، ہتک عزت کا نوٹس جاری
-
میرے لیے علیزے شاہ زیرو ہے، روبینہ اشرف کا تبصرہ وائرل
-
جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، علیزے شاہ کا دعوی
-
تارک مہتا کا الٹا چشمہ کی مشہور اداکارہ کا پروڈیوسرز پر واجبات ادا نہ کرنے کا الزام
-
خاتون مداح نے 72 کروڑ کی جائیداد دی تھی، سنجے دت کا اعتراف
-
ہم ٹی وی کے ڈراموں میں عورت کو تھپڑمارنے کی اجازت نہیں دیتی، سلطانہ صدیقی
-
’’مائی ری ‘‘کا سیکوئل نہیں بنے گا، ہدایت کارکی تصدیق
-
کاجول نے 50 سال کی عمر میں جوان دکھنے کا راز بتادیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.