لاہور ،بریک فیل ہونے سے ٹرک پلر سے ٹکرا گیا ، ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی

جمعرات 5 جون 2025 22:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء) جوہر ٹائون میں ٹرک کے بریک فیل ہوگئے ،حادثے میں ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

ریسکیو کے مطابق جوہرٹائون ایکسپوسنٹر کے قریب بریک فیل ہونے سے ٹرک پلر سے ٹکراگیا،حادثے میں 22سالہ عمران جاں بحق،25سالہ مدثر زخمی ہوگیا،ٹریفک حادثہ میں زخمی شخص کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی،ٹریفک حادثہ میں جاں بحق شخص کی لاش پولیس کے حوالے کر دی گئی۔