ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تحت ہاکی سٹیڈیم مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی گرلز اینڈبوائز ٹورنامنٹ کا انعقاد

جمعرات 5 جون 2025 22:49

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب سمر گیمز 2025 کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تحت انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی گرلز اینڈبوائز ٹورنامنٹ ہاکی اسٹیڈیم مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں کھیلا جارہا ہے ،جس میں گرلز ہاکی کا فائنل میچ میں ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیم اور ڈسٹرکٹ فیصل آباد کی ٹیم کے درمیان مقررہ وقت پر بغیر کسی گول کے برابر رہا ،جس کا فیصلہ پنلٹی سٹوک پر ہواجو ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیم نے 3/2 گول سے جیت لیا۔

(جاری ہے)

بوائز ہاکی کا فائنل ڈسٹرکٹ فیصل آباد اور ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو ڈسٹرکٹ فیصل آباد کی ٹیم نے آخری منٹ میں پنلٹی سٹوک لگا کر چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی مسلم لیگی رہنما میاں طاہر جمیل نے جیتنے والی ٹیموں کو ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے اور ان کے ہمراہ ڈویژنل سپورٹس آفیسر شاہ منظر فرید،ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ پنجاب زرینہ وقار،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجدہ لطیف تحصیل سپورٹس افسران و فیصل آباد ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی موجود تھے۔