فیصل آباد پولیس نے قتل کے ملزم کو گرفتار کرلیا

جمعرات 5 جون 2025 20:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) فیصل آباد پولیس نے قتل کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد پولیس نے قتل کے ملزم سلیم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر تاندلیانوالہ نے کارروائی کرکےقتل کا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزم محمد سلیم نے چند روز قبل فائرنگ کر کے عذرا بی بی کواپنے بیٹے فیصل سے خلع لینے کی رنجش پر اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا ۔

سی پی او فیصل آباد نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی صدر کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تھی۔تشکیل شدہ ٹیم نے ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے قلیل وقت میں مرکزی ملزم کو گرفتارکر لیا۔تھانہ صدر تاندلیانوالہ پولیس نے گرفتارملزم کو پابند سلا سل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔