پاکستان آئل فیلڈ کمپنی کی پائپ لائن میں ٹیمپرنگ کر کے کروڈ آئل چوری کرنے والے دو ملزمان کو21سال قید ،ایک کروڑ جرمانہ عائد

جمعرات 5 جون 2025 20:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) راولپنڈی کی مقامی عدالت نےپاکستان آئل فیلڈ کمپنی کی پائپ لائن میں ٹیمپرنگ کر کے کروڈ آئل چوری کرنے والے دو ملزمان کو 21 سال قید اور ایک کروڑ روپے جرمانہ کی سزائیں سنا دیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ضلعی عدالت نے ملزم غلام مصطفی کو دفعہ 462-B میں 7 سال قید اور 50 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ، دفعہ 379 ت پ میں 3 سال قید، دفعہ286 /285ت پ میں 1 سال قید کی سزائیں سنائی گئیں۔ ملزم محمد سرفراز کو دفعہ 462-B میں 7 سال قید اور 50 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ دفعہ 379 ت پ میں 3 سال قید، دفعہ286/ 285ت پ میں 1 سال قید کی سزائیں سنائی گئیں۔ واقعہ کا مقدمہ دسمبر 2023 تھانہ صدر بیرونی میں درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :