Live Updates

راولپنڈی پولیس کا عیدالاضحٰی سکیورٹی پلان،شہر بھر میں 2700 افسران و اہلکاروں کی تعیناتی

جمعرات 5 جون 2025 20:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) راولپنڈی پولیس نے عیدالاضحٰی کے موقع پر سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیتے ہوئے شہر بھر میں 2700 افسران و اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں ۔پولیس ترجمان کے مطابق،604مساجد،72 امام بارگاہوں،62 کھلے مقامات،پر سیکورٹی فرائض سر انجام دئیے جائیں گے، شہر بھر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس کے 650سے زائد افسران ٹریفک ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

عید کے دنوں میں ون ویلنگ کی روک تھام کے لئے شہر بھر میں 30 خصوصی پکٹس لگائی گئی ہیں جن پر 250سے زائد افسران ڈیوٹی سرانجام دیں گے،پبلک مقامات اور پارکس ہائے پر شہریوں کے تحفظ کے لئے 230سے زائد افسران جبکہ قبرستانوں پر270سے زائد افسران تعینات کئے گئے ہیں،چاند رات پر شہریوں کی حفاظت کے لئے تھانوں کی موبائلز کی خصوصی پٹرولنگ اور30سے زائد پکٹس لگائی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

سینئر افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں گے اور موثر نگرانی کو یقینی بنائیں گے۔ عید الاضحٰی پر ضلعی پولیس کے ساتھ ایلیٹ فورس،لیڈیز پولیس، ڈولفن فورس اورمحافظ سکواڈ بھی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ تھانوں کی موبائلز اور موٹر سائیکل سکواڈ چاند رات اور عید الاضحٰی کے موقع پر اپنے اپنے علاقہ میں گشت کے فرائض سرانجام دیں گے۔ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کا کہنا تھا کہ عید الاضحٰی کے موقع پر ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔ سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :