Live Updates

ہفتہ واربنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.02 فیصدکا اضافہ ہوا ‘ ادارہ شماریات

جمعرات 5 جون 2025 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)عیدالاضحی اور بجٹ قریب آتے ہی ملک بھر میں اشیا ئے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 16.94 فیصد، آلو 11.52 فیصد، پیاز 5.21 فیصد، کیلی1.57 فیصد اورانڈوں کی قیمت میں 1.34 فیصد کا اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں 1.24 فیصد اور ٹوٹا چاول کی قیمتوں میں 1.02 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، اس کے علاوہ پیٹرول، تازہ دودھ، آٹا، دالیں اور گڑ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں چکن کی قیمت میں 11.22 فیصد اور لہسن کی قیمت میں 3.71 فیصد کمی واقع ہوئی۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گھی، کوکنگ آئل اور ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی، ایک ہفتے کے دوران 18 اشیائے ضروریہ مہنگی اور 6 کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتی27 اشیا ء کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ ہفتہ واربنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.02 فیصدکا اضافہ رپورٹ ہوا۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات