Live Updates

&خطبہ حج امت مسلمہ کے اتحاد، فکری ہم آہنگی، اور روحانی بیداری کا پیغام ہی: خالد مسعود سندھو

جمعرات 5 جون 2025 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2025ء) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے مسجد نمرہ میں خطبہ حج پر کہا ہے کہ امام مسجد الحرام شیخ ڈاکٹر صالح بن عبد اللہ کا خطبہ پوری امت مسلمہ کے لیے رشد و ہدایت کا پیغام ہے، جس میں قرآن و سنت کی روشنی میں ایمان، تقویٰ، صبر اور باطنی اصلاح جیسے اہم موضوعات کو اجاگر کیا گیا، اگر ہم اس خطبے کو محض ایک رسمی تقریر کے بجائے ایک عملی لائحہ عمل سمجھ کر اپنائیں، تو ہمارے انفرادی و اجتماعی مسائل کا حل ممکن ہے۔

خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ معاشرے میں امن، بھائی چارے، عفو و درگزر، اور صلہ رحمی کو فروغ دینے کے لیے ہر فرد کو اپنی ذمہ داری نبھانا ہوگی، کیونکہ یہی تعلیمات اسلام کی روح ہیں،شیخ صالح بن عبد اللہ نے جس انداز میں دین اسلام کے درجات، ایمان کی شاخوں، اور احسان کے اعلیٰ مقام پر روشنی ڈالی، وہ نوجوان نسل کے لیے راہنمائی کا باعث بنے گا، خطبہ حج میں جہاں والدین سے حسن سلوک، وعدوں کی پاسداری، اچھے کلمات کی تلقین، اور گناہوں کی معافی مانگنے کی تاکید کی گئی، وہیں امت کو یہ پیغام بھی دیا گیا کہ دشمن کو معاف کرنا اور فساد فی الارض سے بچنا اسلامی معاشرے کی بنیاد ہے،خطبہ حج امت مسلمہ کے اتحاد، فکری ہم آہنگی، اور روحانی بیداری کا پیغام ہے، حج خود وحدت، مساوات اور اخوت کی عظیم علامت ہے، اور اس موقع پر دیا گیا یہ خطبہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو متحد ہونے، نفرتیں ختم کرنے اور اصلاح کی راہ پر گامزن ہونے کی دعوت دیتا ہے۔

(جاری ہے)

خالد مسعود سندھو نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام حجاج کرام کا حج قبول فرمائے،خطبہ حج کے جامع پیغام کو امت مسلمہ کے لئے ذریعہ ہدایت بنائے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات