ٓمانگا منڈی میں سلاٹر ہائوس نہ بنانے پر توہین عدالت کی درخواست پر نئے فریقین کو نوٹس جاری

جمعرات 5 جون 2025 20:20

د*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے مانگا منڈی میں سلاٹر ہائوس نہ بنانے پر پنجاب ایگریکلچر اینڈ میٹ کمپنی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

شیخ لطیف شاہد نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مانگا منڈی میں سلاٹر ہائوس نہ ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے، قصابوں نے گھروں اور سڑک کے کناروں پر سلاٹر ہائوس قائم کر لئے ہیں، عدالت نے غیر قانونی سلاٹرنگ روکنے کی ہدایت کی، عدالتی حکم کے باوجود پنجاب میٹ کمپنی نے سلاٹر ہائوس بنانے کی درخواست پر کارروائی نہیں کی، عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنا توہین عدالت ہے، استدعا ہے کہ عدالت مانگا منڈی میں سلاٹر ہائوس بنانے کیلئے اقدامات کا حکم دے، عدالت پنجاب میٹ کمپنی کے حکام کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔