قائدآباد پولیس کی کارروائی،2ملزمان گرفتار،منشیات اور نقلی پستول برآمد

جمعرات 5 جون 2025 21:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) قائدآباد پولیس نے سواتی محلہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی اور اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث 2مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک کلو 90گرام چرس،63گرام آئس ، نقدی اور ایک نقلی پستول برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

جمعرات کوترجمان ایس ایس پی ملیر کے مطابق گرفتار ملزمان میں عبدالرحمن اورنثاراللہ شامل ہیں۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نثار نے انکشاف کیا ہے کہ نقلی پستول شہریوں کولوٹنے کیلئے استعمال کرتا تھا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :