ق*رسالپور پولیس اور انتہائی مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری کے مابین فائرنگ کا تبادلہ

فائرنگ کے تبادلے میں مجرم اشتہاری ہلاک جبکہ ASI مراد خان شیرپاو ور کانسٹبل حبیب خان شدید زخمی

جمعرات 5 جون 2025 21:40

Aنوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2025ء)رسالپور پولیس اور انتہائی مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری کے مابین فائرنگ کا تبادلہ،فائرنگ کے تبادلے میں مجرم اشتہاری ہلاک جبکہ ASI مراد خان شیرپاو ور کانسٹبل حبیب خان شدید زخمی ہوگئے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ کے مطابق رسالپور کے علاقے خورہ آباد سپین کانٹے میں پولیس نے خطرناک مجرم اشتھاری اور بدنام زمانہ منشیات فروش واجد خان عرف واجدے کے گھر پر چھاپہ مارا۔

مجرم اشتھاری نے فرارہونے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی ،زخمی پولیس اہلکاروں کو بغرض علاج معالجہ جبکہ ہلاک شدہ مجرم اشتہاری کو بغرض پوسٹمارٹم ھسپتال پہنچایا گیا،مقدمہ درج،تفتیش شروع۔تفصیلات کے مطابق۔گل مالک خان SHO تھانہ رسالپور کو اطلاع تھی کہ مقدمہ 62مورخہ01,02,2024 جرم 302,109,412تھانہ رسالپور میں مطلوب مجرم اشتہاری واجد ولد نیاز علی ساکن اخوراباد سپین کانڑے اپنے گھر میں موجود ہے۔

(جاری ہے)

بغرض گرفتاری ہمراہ سب انسپکٹر عرفان خان،ASI مراد خان و دیگر کے اخوراباد چھاپہ زنی کی،مطلوب مجرم اشتہاری نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اپنی جائز گرفتاری سے بچنے کیلیے پولیس پارٹی پر باارادہ قتل فائرنگ کی جس سے ASI مراد خان اور سپاہی حبیب لگ کر زخمی ہوئے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے مجرم اشتہاری لگ کر موقع پر ہلاک ہوا۔مجرم اشتہاری کا زیر استعمال اسلحہ قبضہ پولیس کیا گیا۔

گل مالک خان SHO تھانہ رسالپور کے مطابق شدید زخمی پولیس اے ایس ائی مراد خان شیرپاو اور کانسٹبل حبیب خان کو مردان میڈئکل کمپلکس منتقل کردیاگیاہے۔جبکہ ھلاک مجرم اشتھارے واجدے کا پوسٹ مارٹم کے بعد اس کی نعیش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ضلعی پولیس سربراہ عبدالرشید فوری طور پر ھسپتال پہنچے محمد نسیم خان SDPO رسالپور سرکل نے تفصیلات سے آگاہ کیا، ضلعی پولیس سربراہ نے زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی اور ہدایات کی کہ زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

رسالپور پولیس کے اے ایس آئی مراد خان گزشتہ رات ملزم اشتہاری کے ساتھ مقابلہ میں شدید زخمی ہوا تھا۔ جس کو آج مردان میڈیکل کمپلیکس میں کامیاب آپریشن کے بعد وارڈ شفٹ کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ عبد الرشید خان مردان میڈیکل کمپلیکس میں اے ایس آئی مراد خان کی عیادت کررہا ہے۔حمد نسیم خان SDPO رسالپور سرکل،قیصر خان DSP ہیڈ کواٹرز تھانہ رسالپور کی حدود میں رات گئے مجرم اشتہاری کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کیلیے میڈیکل کمپلیکس گئے،علاج معالجے کی دی جانے والی سہولیات کاجائزہ لیا۔*