عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات کے زیر اہتمام ”گرین واک“ کی گئی

جمعرات 5 جون 2025 22:20

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عالمی یوم ماحولیات کے موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امیر تیمور کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات کے زیر اہتمام ڈی سی آفس سے بہاول جم خانہ تک”گرین واک“ کی گئی۔واک میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد طیب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر، اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور سٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات و دیگر محکموں کے افسران و ملازمین، سول سوسائٹی اور انجمن تاجران کے اراکین نے شرکت کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”گرین واک“ کا اہتمام ایک مثبت اقدام ہے، جس کا مقصد عوامی شعور بیدار کرنا، درخت لگانا، پلاسٹک کے استعمال کو کم کرنے اور صاف ستھرے ماحول کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماحولیات کا عالمی دن ہر سال زمین کی حفاظت اور ماحولیاتی بیداری کو فروغ دینے کے لیے منایا جاتا ہے۔

واک کے اختتام پر شرکاء ریلی اور شہریوں میں کپڑے کے بیگ بھی تقسیم کیے گئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر غلام مرتضیٰ نے کہا کہ ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر پلاسٹک کے استعمال کے خلاف مہم کا مقصد عوام میں پلاسٹک کے نقصان دہ اثرات بارے شعور اجاگر کرنا ہے کیونکہ پلاسٹک حیات انسانی کے لیے خطرناک اور جان لیوا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد طیب نے کہا کہ پلاسٹک کا استعمال ختم کر کے ہی ماحول کا تحفظ کیا جاسکتا ہے۔ اس لیے ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم زیرو پلاسٹک مہم پر عمل درامدایک دن کے لیے نہیں بلکہ مستقل طوراسے اپنی روزہ مرہ زندگی کا حصہ بنائیں گے۔