/عوامی نیشنل پارٹی کی انتظامیہ کی جانب سے حبس بے جا میں رکھنے، پرامن احتجاج کی آڑ میں پارٹی کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت

جمعرات 5 جون 2025 22:20

- کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2025ء)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹری ملک امان اللہ خان کاکڑ کو انتظامیہ کی جانب سے حبس بے جا میں رکھنے اور پرامن احتجاج کی آڑ میں کان مہترزئی میں پارٹی کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پارٹی کے مرکزی سیکرٹری ملک امان اللہ خان کاکڑ نے اولس کی اجتماعی مفادات کی تحفظ کی خاطر انتظامیہ کی ظلم کے خلاف آواز اٹھائی غریب پرور عوام پر روزگار کے دروازے بند کرنا اور انہیں متبادل کے طور پر کوئی روزگار فراہم نہ کرنا حکمران اشرافیہ کی مشغلہ بنا ہے بیان میں کہا گیا ک ملک امان اللہ کاکڑ ایک ذمہ دار قومی سیاسی جماعت کے رہنما اور معتبر قبیلے کے سربراہ ہے ان کے ساتھ ایسے توھین آمیز وتضحیک امیز حربے کسی صورت قابل قبول نہیں اور پارٹی کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر بدنیتی پر مبنی ہے دریں اثنا اے این پی کے صوبائی پریس ریلیز میں اے این پی تحصیل قلعہ عبداللہ کے جنرل سیکرٹری محیب اللہ اچکزئی پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ عوامی نیشنل پارٹی پشتون خوا وطن اور باالخصوص قلعہ عبداللہ میں امن رواداری تحمل اور برداشت پر عمل پیرا ہے علاقے کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے پارٹی کارکنوں سے لیکر قیادت تک نے ہرمشکل میں رہنما کردار ادا کیا ہے لہذا ضلعی انتظامیہ امن وامان کی صورتحال کو قابو میں رکھتے ہوئے پرامن سیاسی کارکنوں اور عوام الناس کی تحفظ کو یقینی بنائیں