پنجاب بھرمیں 1323ٹریفک حادثات میں 13افراد جاں بحق،1529زخمی ہوئے، ریسکیو 1122

جمعرات 5 جون 2025 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1323ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 740افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ 789معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (76فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کیلئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122 کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 838ڈرائیوز،65کم عمرڈرائیور،518مسافراور186پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ282ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت334متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 82حادثات میں 94متاثرین کے ساتھ دوسر ے،گوجرانوالہ 77حادثات میں 82متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1542متاثرین میں 1266مرد اور276خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 286افراد کی اوسط عمر18سال سے کم788افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ468 زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1238موٹرسائیکلز،104 آٹو رکشے،146کاریں،49وین،18مسافر بسیں،42ٹرک اور110دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔