غ*سمیع اللہ خان کی نا اہلی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر 11جون کو دلائل طلب

جمعہ 6 جون 2025 04:20

^لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے پی پی 145 لاہور سے لیگی رکن صوبائی اسمبلی سمیع اللہ خان کی نا اہلی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر 11جون کو دلائل طلب کرلئے، ناکام امیدوار یاسر گیلانی نے موقف اپنایا کہ فارم 47کے تحت دھاندلی سے ناکام امیدوار ڈیکلیئر کر دیا گیا ، استدعا ہے کہ عدالت سمیع اللہ کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے، عدالت کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔