د*ملک توقیر عباس کھوکھر کی درخواست پر وکلا کو دلائل کیلئے 11جون کو طلب

جمعہ 6 جون 2025 04:20

۶لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2025ء) الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس سلطان تنویر احمد نے این اے 126سے پی ٹی آئی کے ناکام امیدوار ملک توقیر عباس کھوکھر کی درخواست پر وکلا کو دلائل کے لیے 11جون کو طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ فارم 45 کے تحت وہ ووٹوں کی اکثریت سے جیت رہے تھے لیکن دھاندلی سے ناکام کروا دیا گیا، فارم 47 کے تحت سیف الملوک کھوکھر کو چند سو ووٹوں سے جتوا دیا گیا، اس سے الیکشن کمیشن کی بدنیتی ظاہر ہوتی ہے، استدعا ہے کہ ٹریبونل سیف الملوک کھوکھر کی کامیابی کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد معطل کرے۔