سعودی عرب،حج مقامات پر 18.3 ملین کالز کی گئیں

جمعہ 6 جون 2025 08:40

سعودی عرب،حج مقامات پر 18.3 ملین کالز کی گئیں
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) سعودی کمیونیکیشن، سپیس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن نے کہا ہے کہ رواں سال حج سیزن کے دوران مکہ مکرمہ اور حج مقامات پر آٹھ ذی الحجہ کو کالز کی تعداد 18.3 ملین تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

ایس پی اے کے مطابق سعودی کمیونیکیشن، سپیس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال حج سیزن کے دوران مکہ مکرمہ اور حج مقامات پر آٹھ ذی الحجہ کو کالز کی تعداد 18.3 ملین کالز کی گئیں جن میں سے 15.8 ملین مقامی اور 2.5 ملین بین الاقوامی کالز تھیں۔

موبائل انٹرنیٹ انڈیکیٹرز کے مطابق موبائل انٹرنیٹ کی رفتار357 میگا بائٹس سیکنڈ تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کے اسی دن کے مقابلے میں 7 فیصد زیادہ ہےجبکہ ڈیٹا کا یومیہ فی فرد استعمال 4122 میگا بائٹس تک پہنچ گیا جو عالمی شرح 2.8 سے زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور حج مقامات پر وائی فائی رسائی پوائنٹس کی تعداد 10 ہزار 500 سے زیادہ ہے۔