
رائل چیلنجرز بنگلور کی وکٹری پریڈ میں بھگدڑ سے مرنے والوں کا ذمہ دار فرنچائز کو قرار دیدیا گیا
کوہلی کی فرنچائز پر ایف آئی درج،مقدمے میں ایونٹ مینجمنٹ کمپنی اور کرناٹکا اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کی انتظامی کمیٹی بھی نامزد
جمعہ 6 جون 2025 11:57
(جاری ہے)
دوسری جانب ہلاکتوں کے بعد عوامی غم و غصہ کم کرنے کیلئے فرنچائز نے متاثرہ خاندانوں کیلئے 10 لاکھ روپے فی کس دینے کا بھی اعلان بھی کیا۔
انتظامیہ کی جانب سے نہ صرف رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس میں ایونٹ مینجمنٹ کمپنی اور کرناٹکا اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کی انتظامی کمیٹی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ادھر معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے بھارتی بورڈ کے سیکریٹری دیواجیت سائکیا نے کہا کہ بنگلورو میں پیش آنے المناک واقعہ پر افسردہ ہیں، آئندہ اس طرح کی تقریبات کیلئے بڑا فیصلہ کرنا ہوگا۔بی سی سی آئی سیکریٹری نے واقعہ سے دامن چھڑاتے ہوئے کہا کہ فرنچائزز کی نجی تقریبات پر بھارتی بورڈ کا کوئی کنٹرول نہیں۔اسی طرح انڈین پریمئیر لیگ(آئی پی ایل)چیئرمین ارون دھومل نے بھی جان چھڑاتے ہوئے واقعہ کا ذمہ دار فرنچائز کو قرار دیدیا، انکا کہنا تھا کہ فرنچائز کی وکٹری پریڈ کو کوئی علم نہیں تھا، تو ہمیں اس کا ذمہ دار کیسے ٹھہرایا جا سکتا ہی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعی ایک انتہائی افسوسناک ہے اور ہم اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں لیکن ہمیں کسی ایسی چیز کے لیے جوابدہ نہیں ٹھہرایا جا سکتا جس پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں تھا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سکلز ڈیویلپمنٹ کیمپ ، وہاب ریاض پیسرز کی ریورس سوئنگ، لائن لینتھ پر کام کرنے لگے
-
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل 27-2025ء کے لیے پاکستان کا مکمل شیڈول سامنے آ گیا
-
جوئے کو فروغ دینے کا الزام، یوراج، ہربھجن، رائنا، اروشی بڑی مشکل میں پھنس گئے
-
احمدآباد طیارہ حادثے میں بھارتی نژاد کرکٹر بھی ہلاک
-
میرے لیے دعا کریں کہ مزید کامیابی حاصل کروں: ارشد ندیم
-
ورک لوڈ منیجمنٹ کی وجہ سے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نہیں بنا‘جسپریت بمراہ
-
ایرون فنچ نے بابر اعظم کو دہائی کا 'عظیم ترین' کھلاڑی قرار دیدیا
-
فیفا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرنے پر کھلاڑیوں کو الیکٹرک گاڑیوں سے نواز دیا گیا
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز کا آغاز 26 جون سے کوئٹہ میں ہوگا
-
پاکستان سپرلیگ کیلئے سینئرمینیجر کا نیا عہدہ تخلیق
-
نیشنزہاکی کپ،پاکستان (کل )نیوزی لینڈ کیخلاف مدمقابل ہوگا
-
رنکو سنگھ کے بعد ایک اوربھارتی کرکٹر نے بچپن کی دوست سے منگنی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.