Live Updates

قربانی کا جذبہ اپنی نفسانی خواہشات کو اعلی مقاصد کے حصول کیلئے قربان کرنا ہے‘ علی ارشد رانا

ہمیں انفرادی ،اجتماعی طو رپر کمزور طبقات کو عید کی خوشیوں میںشریک کرنا چاہیے ‘ ایم ڈی پی ایس سی

جمعہ 6 جون 2025 12:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء) مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا نے پاکستانی قوم کو عید الاضحی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قربانی کا جذ بہ ایک ایسا عمل ہے جس کا مقصد انسان کا اپنی نفسانی خواہشات کو اعلی مقاصد کے حصول کے لیے قربان کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر ہمیں اپنے ان بہن بھائیوں کا خیال رکھنا ہے جو قربانی کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے ،ہمیں انفرادی اور اجتماعی طو رپر معاشی طور پر کمزور بہن بھائیوں کو عید کی خوشیوں میںبھرپور طریقے سے شریک کرنا چاہیے تاکہ اس دن کا اصل مقصد حاصل ہو سکے ۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی عظیم قربانی کو بھی یاد رکھنا چاہیے جو ظلم و ستم اور بربریت کے سامنے آہنی دیوار کی مانند ڈٹ کر کھڑے ہیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ امت مسلمہ کو جذبہ ایثار و قربانی پر اس کی روح کے مطابق عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات