Live Updates

اسرائیلی فوج کا جنوبی بیروت کو خالی کرنے کے لیے انتباہ جاری

جمعہ 6 جون 2025 12:46

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)اسرائیلی فوج نے اشارہ دیا ہے کہ وہ لبنانی دارالحکومت بیروت کے جنوبی حصوں پر ایک بار پھر بمباری کرے گی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اس سلسلے میں اسرائیلی فوج نے ایک انتباہ جاری کر کے جنوبی بیروت کیلوگوں کو علاقے سے نکل جانے کے لیے کہا ہے۔اس سے پہلے علاقے خالی کرنے کی اسرائیل کی پختہ روایت غزہ کے لیے تھی جہاں سے اسرائیلی فوج فلسطینی عوام سے غزہ کے مختلف علاقوں کو خالی کرانے کے لیے انتباہ جاری کرتی تھی۔ مگر اب بیروت میں بھی یہی کرنے لگی ہے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :