محکمہ صحت پشاور کی‌عید پر ہیٹ سٹروک سے بچاو کےلئے ہسپتالوں میں خصوصی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت

جمعہ 6 جون 2025 13:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) محکمہ صحت نےپشاور سمیت صوبہ بھر میں‌عید پر ہیٹ سٹروک سے بچاو کےلئے ہسپتالوں میں خصوصی انتظامات مکمل کرنے اور موسمی بیماریوں کے علاج کی لازمی ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے حکام نے بتایاکہ گزشتہ ماہ میں ہیلتھ سیکرٹریٹ سے تمام سرکاری ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو ایک مراسلہ ارسال کیا گیا تھا، جس میں ہیٹ سٹروک یونٹس کے قیام اورموسمی بیماریوں کی ادویات کا سٹاک کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

اس ضمن میں گزشتہ روز ہسپتالوں کے سربراہان کو عید کی چھٹیوں کے دوران ہیٹ سٹروک یونٹس فعال رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے کیونکہ گرمی کی وجہ سے کسی بھی ایمرجنسی کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے عید کے دنوں کے دوران شدید گرمی کی پیش گوئی پر محکمہ صحت نے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہیٹ سٹروک یعنی لو لگنے سے متاثرہ افراد کیلئے خصوصی انتظامات کرنے اور موسمی بیماریوں کے علاج کی لازمی ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :