سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز ہاسٹل میں آگ بھڑک اٹھی

جمعہ 6 جون 2025 14:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء) سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز ہاسٹل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ریسکیو 1122 کے مطابق آگ بالائی منزل کے ایک کمرے میں لگی جودرمیانی نوعیت کی تھی۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیموںنے فوری کارروائی کر کے آگ پر قابو پا لیا ۔آتشزدگی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :