کم عمر لڑکی کا زبردستی نکاح، والد گرفتار، مقدمہ درج

جمعہ 6 جون 2025 14:40

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) کم عمر لڑکی کا زبردستی نکاح، والد گرفتار، مقدمہ درج کر لیا گیا ۔نوشہرہ ورکاں پولیس نے موضع عابد آباد کی 15 سالہ لڑکی کی مدعیت میں زبردستی نکاح کرانے کے الزام میں اہم کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کے والد سجاد مغل کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

مقدمہ لڑکی کی شکایت پر درج کیا گیا جس میں اس نے اپنے والد سجاد مغل، والدہ سدرہ، نکاح خواں امام مسجد مظہر حسین اور رشتہ کروانے والے رشید ساکن کرلکے پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے کم عمری میں ساٹھ سالہ شخص عرفان مغل سے زبردستی نکاح پر مجبور کیا اور نکاح کے وقت اس کی مرضی کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا۔

پولیس نے لڑکی کے والد کو گرفتار کرلیاجبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی کو دارالامان منتقل کردیا گیا۔\378

متعلقہ عنوان :