ڈسکوز سپورٹ یونٹس نے اب تک کی کارروائیوں میں 2لاکھ21ہزار مقامات پر بجلی چوری پکڑ لی ہے ۔ ترجمان

جمعہ 6 جون 2025 15:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایت پر ڈسکو سپورٹ یونٹ ریجن بھر میں کارروائیاں جاری ہیں ، اب تک کی کارروائیوں میں 2لاکھ21ہزار629ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ جن میں سے2لاکھ9ہزار598ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے 53ہزار775 کو گرفتار کرلیا گیا۔ لیسکو ترجمان کے مطابق ناردرن سرکل میں 42ہزار469مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی، 37ہزار 165ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرواکر4ہزار369کوگرفتار کیا گیا،سنٹرل سرکل میں 37ہزار438مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی،36ہزار554ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرواکر5ہزار715کوگرفتار کیا گیا، ایسٹرن سرکل میں 34ہزار419مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی، 34ہزار187ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرواکر9ہزار708کوگرفتار کیا گیا،اوکاڑہ سرکل میں 13ہزار 665 مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی،13ہزار427ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرواکر6ہزار825کوگرفتار کیا گیا،ساتھ سرکل میں 24ہزار431مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی،24ہزار272ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرواکر5ہزار560کوگرفتار کیا گیا،شیخوپورہ سرکل میں 34ہزار330مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی،29ہزار210ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرواکرایک ہزار344کوگرفتار کیا گیا، قصورسرکل میں 29ہزار606مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی،29ہزار595ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرواکر17ہزار870کوگرفتار کیا گیا،ننکانہ سرکل میں 5ہزار241مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی،5ہزار188ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرواکر 2ہزار2114کوگرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گاجبکہ بجلی چوری میں سہولت کاری کرنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :