فرینڈز آف پولیس پروگرام کے تحت اقلیتی برادری کا سیف سٹیز اتھارٹی کا معلوماتی دورہ

وفد میں مختلف چرچز سے وابستہ اقلیتی برادری کے 50 نمائندگان شامل تھے،مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا

جمعہ 6 جون 2025 15:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء) فرینڈز آف پولیس پروگرام کے تحت اقلیتی برادری نے سیف سٹیز اتھارٹی کا معلوماتی دورہ کیا ۔وفد میں مختلف چرچز سے وابستہ اقلیتی برادری کے 50 نمائندگان شامل تھے۔شفٹ کمانڈر ڈی ایس پی عمران محبوب نے اقلیتی وفد کو سیف سٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا،وفد کو سیف سٹی میں اقلیتی برادری کیلئے فراہم کی جانے والی سہولتوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اقلیتی وفد کو پنجاب ایمرجنسی ہیلپ لائن 15کی اپ گریڈیشن اور اس میں شامل جدید فیچرز بارے بتایا گیا۔

(جاری ہے)

بریفنگ کے دوران وفد کو بتایا گیا کہ ایمرجنسی ہیلپ لائن 15پر کال کرنے کے بعد 5دبانے سے کال ورچوئل سنٹر فار مائنارٹیز کو موصول ہوتی ہے، ورچوئل سنٹر فار مائنارٹیز خصوصی طور پر اقلیتی برادری کے مسائل کے فوری حل کے لیے قائم کیا گیا ہے۔وفد کو ویمن سیفٹی، چائلڈ پروٹیکشن اور ورچوئل بلڈ بینک بارے بھی بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ ہنگامی صورتحال میں خواتین ویمن سیفٹی ایپ کا لائیو چیٹ فیچر استعمال کرکے فوری رابطہ کر سکتی ہیں۔وفد کے ارکان نے کہا کہ اقلیتی برادری کے مذہبی اور سماجی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا قابلِ ستائش اقدام ہے۔

متعلقہ عنوان :