کراچی، لانڈھی میں مبینہ پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

پولیس حکام کے مطابق مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس ٹیم نے کارروائی کی

جمعہ 6 جون 2025 17:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)لانڈھی کے علاقے ریڑھی روڈ لٹھ بستی کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق مقابلہ تھانہ سکھن کی حدود میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس ٹیم نے کارروائی کی، ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی۔پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کر کے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت 17 سالہ عظمت اللہ ولد خوشحال خان اور 24 سالہ ابرار ولد شہباز علی کے نام سے ہوئی ہے۔