Live Updates

سویا بین آئل کی قومی درآمدات میں اپریل کے دوران 5342.17فیصد اضافہ

جمعہ 6 جون 2025 19:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2025ء)سویا بین آئل کی قومی درآمدات میں اپریل 2025 کے دوران 5342.17فیصد اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائیشماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 8 ارب روپے تک پہنچ گئی جبکہ اپریل 2024 میں سویا بین آئل کی درآمدات کا حجم 147 ملین روپے رہا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح اپریل 2024 کے مقابلہ میں اپریل 2025 کیدوران سویابین آئل کی ملکی درآمدات میں 7853 ملین روپے یعنی 5342 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات