Live Updates

عید کے بعد سکولوں میں 30روزہ سمر کیمپ لگانے کی اجازت

محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے ڈیڑھ ماہ کے سمر کیمپ کی سمری مسترد کر دی

جمعہ 6 جون 2025 20:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء) محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے ڈیڑھ ماہ کے سمر کیمپ کی سمری مسترد کرتے ہوئے عید کے بعد صرف 30روزہ سمر کیمپ کی اجازت دے دی گئی۔

(جاری ہے)

محکمہ سکول ایجوکیشن نے 16جون سے 31جولائی تک سمر کیمپ لگانے کی اجازت مانگی تھی، عید کی چھٹیوں کے باعث سمر کیمپ لگانے بارے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، سمر کیمپ صبح ساڑھی7سے 10بجے تک لگایا جا سکے گا۔بچوں سے سمر کیمپ کی کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی، بچوں کو زبردستی سمر کیمپ میں نہیں بلایا جائے گا، سمر کیمپ میں ہوادار کمروں، پانی و سہولیات کا 100فیصد انتظام ہونا لازمی ہے۔

Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :