Live Updates

امرناتھ یاترا کی سکیورٹی کے نام پر بھارتی فورسز کی581کمپنیاں مقبوضہ کشمیرمیں تعینات

پہلی بار یاتریوں کی نقل و حرکت کے دوران جیمرز لگائے جائیں گے، جن کی حفاظت سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز کرے گی

جمعہ 6 جون 2025 20:20

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)سنٹرل آرمڈ پولیس فورس کی 581 کمپنیوں کوامرناتھ یاترا کی سکیورٹی کے نام ہر بھارت کے غیر قانونی طور پر زیرقبضہ جموں و کشمیر میں تعینات کیاگیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اس کے علاوہ یاترا کے راستوں کی طرف جانیوالی تمام سڑکوں اور شاہراہوں کو بھی یاتریوں کی سہولت کیلئے عارضی طور پر بند کر دیاجائے گا۔

(جاری ہے)

ان اقدامات کے علاوہ، یاتریوں کی سکیورٹی کی کئے بم ڈسپوزل اسکواڈز ، سراغ رساں کتے اور فضائی نگرانی کے لیے ڈرونز بھی استعمال کیے جائیں گے۔ یہ انتظامات مقبوضہ جموں و کشمیر میں امرناتھ یاترا کیلئے پہلگام اور بالتل دونوں راستوں پرکئے گئے ہیں۔ پہلی بار یاتریوں کی نقل و حرکت کے دوران جیمرز لگائے جائیں گے، جن کی حفاظت سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز کرے گی۔ سالانہ ہندو یاترا، 3 جولائی سے 9 اگست تک ہوگی ۔ اس سال یاترا کے دورانیے جوپچھلے سال کے 52 دن سے کم کر کے 38دن کردیا گیاہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات