گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عید الاضحیٰ پر صفائی ستھرائی، آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کا خصوصی پلان جاری کردیا

جمعہ 6 جون 2025 20:30

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عید الاضحی 2025 کے موقع پر صفائی ستھرائی، آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کا خصوصی پلان جاری کردیا، گوجرانوالہ تحصیل سٹی اور صدر میں 3800 ورکرز اور 01 ہزار گاڑیاں (منی ٹپرز، ڈمپرز ، ٹریکٹر ٹرالیاں، لوڈر رکشہ، ایکسیویٹر اور دیگر گاڑیاں) آپریشن میں حصہ لیں گی۔

جبکہ تمام آپریشنل سٹاف، افسران کی عید کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں، عید کے 03 دنوں میں گوجرانوالہ،وزیرآباد،گجرات اور حافظ آباد کی 13 تحصیلوں (گوجرانوالہ سٹی، صدر، وزیر آباد کامونکی، نوشہرہ ورکاں، گجرات، کھاریاں، سرائے عالمگیر، حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں، منڈی بہاوالدین، پھالیہ، ملکوال) کی 1 کروڑ 19 لاکھ 95 ہزار 785 کی آبادی میں 18 لاکھ 48 ہزار 116 گھروں کی ویسٹ جنریشن (ٹی پی ڈی) 8832 ہے اور 13 ہزار 324 کا عملہ ہے ، 3401 گاڑیاں ہیں ، 05 لاکھ 90 ہزار ویسٹ بیگ تقسیم کیے گئے ، 78 آگاہی مہم کیمپس قائم ، 2 لاکھ 15 ہزار چونے کے تھیلے ، 3450 لیٹرز فینائل،1450 لیٹرز عرق گلاب،عید آپریشن میں استعمال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

13324 سے زائد سٹاف 3 شفٹوں میں کام کرے گا، کمپنی کی 02 ہزار 07 گاڑیوں اور مشینری کے علاوہ 1394 رینٹل گاڑیاں جس میں (پک اپس، ڈمپرز، ٹریکٹرز، ایکسویٹر، لوڈر رکشہ) ہیں، 182 عارضی ٹرانسفر سٹیشن ،12 ڈمپنگ سائٹس ہیں تاکہ آلائشوں کو بروقت اٹھایا اور ٹھکانے لگایا جا سکے، چئیرمین جی ڈبلیو ایم سی/ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد، چیف ایگزیکٹو آفیسر گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شاہد عباس جوتہ گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عید پلان جاری کر دیا ہے جس کے لیے مشینری اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عملہ کو خصوصی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئی ہیں، عید کے تینوں روز گھروں، گلی محلوں، بازاروں اور سڑکوں سے قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی تمام مشینری، سینٹری ورکرز، سینٹری سپروائزرز، سینٹری انسپکٹرز اور اسسٹنٹ منیجرز آپریشنز، ورکشاپ اور لینڈ فل سائٹ عملہ و افسران معمول کے مطابق اپنی ڈیوٹی پر موجود رہیں گے تا کہ مقدس تہوار کے موقع پر شہریوں کو بہتر اور صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔

گلی محلوں سے آلائشوں کو اٹھا کر تحصیلوں میں قائم عارضی ٹرانسفر سٹیشنوں پر منتقل کرنے کے لیے منی ٹیپرز چاند گاڑیاں (چنگ چی رکشے)، پک اپ گاڑیاں کو بروئے کار لایا جائے گا، عارضی ٹرانسفر سٹیشنز سے آلائشوں اور گندگی کو ڈمپنگ سائٹ پر منتقل کرنے کے لیے بکھرے والی کو مکمل طور پر فنکشنل کردیا گیا، اضافی مشینری بھی مہیا کردی گئی۔ سنیٹری ورکرز،فیلڈ افسران اور ہیڈکوارٹر کے افسران کی چھٹیاں منسوخ۔

اس کے علاوہ شہریوں کی آگاہی کے لیے مقامی ریڈیو،کیبل نیٹ ورک اور لوکل موبائل نیٹ ورک کے ذریعے عید قربان کے موقع پر صفائی ستھرائی سے متعلق پیغامات چلائے جا رہے ہیں تا کہ شہر کو صاف ستھرا رکھا جا سکے اور آلائشیں شہری مقررہ کوڑا پوائنٹس پر پھینکیں یا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عملہ اور گاڑیوں کے حوالے کریں تا کہ شہر میں کسی جگہ پر گندگی نہ پھیلے جس سے تعفن اور بد بو پھیلنے کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا کر نا پڑے۔

چیئرمین جی ڈبلیو ایم سی/ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عید قربان پر علاقوں کو صاف ستھرا بنانے میں عملہ صفائی سے تعاون کریں، آلائشوں کو کوڑا دان، قریبی عارضی ٹرانسفر سٹیشنز تک پہنچائیں یا جی ڈبلیو ایم سی کی طرف سے دیے گئے ماحول دوست بیگ میں ڈال کر عملہ صفائی کے حوالے کریں۔ صفائی خدمات کی فراہمی اور شکایات کے ازالے کے لئے ہیلپ لائن 1139 اور ٹال فری نمبر 080011155 پر رابطہ کریں۔