ٹانک،نامعلوم افراد نے سرکاری اسکول دھماکے سے اڑا دیا

جمعہ 6 جون 2025 21:36

ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)ٹانک میں نامعلوم افراد نے سرکاری اسکول کی عمارت کو دھماکے سے اڑا دیا۔ذرائع کے مطابق اسکول کی عمارت مکمل طور پو تباہ ہو گئی ہے ،کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے قبل گشتہ سال جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں نامعلوم شرپسندوں نے گورنمنٹ اسکول کو بم دھماکے سے اڑا دیا تھا۔پولیس کے ذرائع کے مطابق نامعلوم شرپسند رات گئے دھماکا کر کے فرار ہوگئے تھے، دھماکے سے اسکول کی عمارت مکمل طور منہدم ہوگئی تھی۔