Live Updates

صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کی قوم کو عید کی مبارکباد

ہفتہ 7 جون 2025 00:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2025ء) صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے عید الاضحیٰ کے مبارک موقع پر پور ی امت مسلمہ اور خصوصاً پاکستانی عوام کو مبارکباد پیش کی ہے، اپنےپیغام میں انہوں نے کہا کہ عید الاضحیٰ کا مبارک دن ہمیں درس دیتا ہے کہ ہم سنت ابراہیمی پر عمل پیرا ہوکر اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کریں، انہوں نے کہا کہ اسلام میں قربانی کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہم اپنی ذات، اپنے مفاد اور اپنی خواہشات سے بالاتر ہوکر اپنے ملک اور اپنے لوگوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے کوششیں کریں، میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ عید الاضحیٰ کے دن اپنی خوشیوں میں غریب نادار لوگوں بھی ضرور شریک کریں ، صوبائی وزیر نے کہا کہ عید کی مبارک ساعتوں میں ہم اپنے ملک کی تعمیر و ترقی ،فلسطین، کشمیر اور دیگر مقبوضہ علاقوں کی آزادی کیلئے بھی خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔

Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات