Live Updates

کمشنر ملتان کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ،صفائی انتظامات کا جائزہ لیا

ہفتہ 7 جون 2025 11:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2025ء) کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے عید کے روز شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔اسں سلسلے میں انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے صفائی اقدامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو اور ایم پی اے سلمان نعیم بھی ان کے ہمراہ تھے ۔انہوں نے گھنٹہ گھر چوک پر کیمپ کا دورہ کیا اور ویسٹ بیگ و پمفلٹ تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عامر کریم خاں نے کہا کہ عید الاضحیٰ پر مثالی صفائی یقینی بنانے کےلئے بھرپور کوشش کی گئی ہے ۔عوام کو اس عید الاضحیٰ پر واضح تبدیلی دکھائی دے گی۔ڈویژن بھر میں آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ شہر کے کونے کونے کی صفائی اور پاکیزگی کو یقینی بنایا جائے گا۔ممبر صوبائی اسمبلی سلمان نعیم نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کا وزیر اعلیٰ پنجاب ستھرا پنجاب مہم پر خصوصی فوکس ہے۔شہری صفائی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں۔
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات