Live Updates

ایبٹ آباد، عید الضحیٰ کی خوشی کے موقع پر ریسکیو اہلکار عوام کی خدمت کے لئے پیش پیش

ہفتہ 7 جون 2025 13:30

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2025ء) ایبٹ آباد میں عیدالضحیٰ کی خوشی کے موقع پر ریسکیو اہلکار اپنے گھروں سے دور عوام کی خدمت کے لئے پیش پیش ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو 1122 ایبٹ آباد ساجد اقبال کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جان محمد آفریدی کی قیادت میں ریسکیو 1122 کی ٹیمیں عید گاہ ایبٹ آباد، البدر مرکز، منڈیاں مرکزی مسجد، حویلیاں مسجد اور نتھیاگلی مسجد کے باہر کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے تعینات ہیں۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جان محمد آفریدی کی ہدایات پر ریسکیو1122 کی جانب سے خصوصی کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔ ریسکیو 1122 ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے۔
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :