Live Updates

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا پولیس شہداء کی رہائش گاہوں کا دورہ، اہل خانہ کو عید کے تحائف سے نوازا

ہفتہ 7 جون 2025 15:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2025ء) انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے پولیس شہداء کی رہائش گاہوں کا دورہ کیا اوراظہار یکجہتی و اظہار تشکر کے طور پر عید کے تحائف بھی تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد پولیس کے شعبہ تعلقات عامہ کے حکام کے مطابق اس دور ہ کا مقصد ان بہادر افسران کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا تھا جنہوں نے فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور دارالحکومت کے شہریوں کے لیے امن و سلامتی کو یقینی بنایا۔

آئی جی نے کہا کہ پولیس شہداء قوم کا انمول اثاثہ ہیں اور ان کی لازوال قربانیوں کی بدولت ہی شہری سکون کی نیند سو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ کا ہر ممکن خیال رکھنا اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔آئی جی نے مزید کہا کہ اگر آپ کو کبھی کسی قسم کی دشواری کا سامنا کرنا پڑے تو بلا جھجک مجھ سے براہ راست رابطہ کریں۔
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات