عید الاضحیٰ کے موقع پر کراچی میں مساجد، امام بارگاہوں اور عید گاہوں پر سخت حفاظتی اقدامات

ہفتہ 7 جون 2025 19:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2025ء) ایڈیشنل آئی جی پی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی ہدایات پر شہر بھر کی مساجد، امام بارگاہوں اور عید گاہوں پر عید کے حوالے سے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق عید الاضحیٰ کے موقع پر شہر بھر میں مجموعی طورپر 15 ہزار 743 سے زائد پولیس افسران و اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات کئے گئے۔

(جاری ہے)

نماز کے موقع پر ایسٹ زون میں 4,091 اہلکار، ساوتھ زون میں 4,187 اہلکار اور ویسٹ زون میں 3,484 اہلکار تعینات کئے گئے تھے جبکہ شہر بھر میں قربانی کی کھالوں کے کلیکشن پوائنٹس اور حساس مقامات پر 3,981 افسران و جوان عید کے تین دن ڈیوٹی سر انجام دینگے۔سیکورٹی اقدامات کے سلسلے میں 5,105 پیکٹس، 590 پولیس موبائلز اور 1,340 موٹر سائیکلیں بھی سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور کی گئیں تاکہ گشت اور رسپانس کے عمل کو موثر بنایا جا سکے۔کراچی پولیس چیف نے ٹریفک پولیس کو عید کے موقع پر ٹریفک کی بلا تعطل روانی کے حوالہ سے بھی خصوصی ہدایات جاری کیں۔