Live Updates

سی ڈی اے کے چیئرمین کا عیدالاضحیٰ کے موقع پر ایدھی ہوم کا دورہ

ہفتہ 7 جون 2025 19:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2025ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کے چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ ، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے ڈی سی اسلام آباد کے ہمراہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر ایدھی ہوم کا دورہ کیا، یتیم اور بے سہارا بچوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں اور ان کے ساتھ انتہائی خوشگوار لمحات گزارے۔

(جاری ہے)

چیئرمین سی ڈی اے نے یتیم بچوں اور بے سہارا افراد میں خصوصی تحائف بھی تقسیم کئے جس پر ایدھی ہوم کی انتظامیہ اور وہاں مقیم بے سہارا اور یتیم بچوں نے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے چیئرمین سی ڈی اے کا شکریہ ادا کیا۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ایدھی ہوم کی انتظامیہ کی انسانی ہمدردی پر مبنی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یتیم بچوں، معذور افراد اور بے گھر بزرگوں کی دیکھ بھال ایک مقدس فریضہ ہے۔ انہوں نے ایدھی ہوم کی سماجی خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے معاشرے کے تمام طبقات سے مستحقین کی مدد کرنے کی اپیل بھی کی۔ اس موقع پر ایدھی ہوم کے بچوں نے چیئرمین سی ڈی اے کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ان کی پرخلوص کاوشوں اور تعاون کو خوش آئند قرار دیا۔
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات