
ملک بھر میں عیدالاضحی مذہبی عقیدت و احترام اور جوش وجذ بہ کے ساتھ منائی گئی
اتوار 8 جون 2025 00:10
(جاری ہے)
عید کے اجتماعات میں قربانی کے فلسفہ کو اجاگر کیاگیا، دن کا آغاز مساجد میں امت مسلمہ کی فلاح وبہبود اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعاوں سے ہوا۔ملک بھر کے تمام شہروں ، قصبوں اور دیہات میں مساجد ، امام بارگاہوں، عید گاہوں اورکھلے مقامات پر نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔
علمائے کرام نے اپنے عید کے خطبات میں سنت ابراہیمی کی اہمیت اور فلسفہ پرروشنی ڈالی۔ نماز عید کے بعد لوگوں نے سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانور قربان کئے۔ شہروں او رقصبوں میں میونسپل انتظامیہ نے عیدالاضحی کے تینوں روز کوڑا کرکٹ اور قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگانے اور صفائی یقینی بنانے کے خصوصی انتظامات کر رکھے ہیں۔ سرکاری اور نجی چینلز پر عیدالاضحی کے حوالے سے خصوصی پروگرام نشر کئے گئے جبکہ اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع ہوئے جن میں عیدالاضحی اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت کو اجاگر کیا گیا۔ وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ ، میونسپل کارپوریشن اسلام آباد کے سینی ٹیشن شعبہ نے موثر انداز مین الائشوں کو ٹھکانے لگایا پہلی مرتبہ ڈرون کیمروں کے ذریعے صفائی پلان کی مانیٹرنگ کی گئی ۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی ڈرون کیمروں کا استعمال کرتے ہوئے صفائی پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا گیا۔مزید قومی خبریں
-
مریم نوازکا ایکشن ! ستھرا پنجاب کے ورکرز کو تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم
-
گورنرخیبرپختونخوا کی بیلجیئم کے سابق وزیراعظم سے ملاقات
-
پاکستان میں آبی مسائل کا حل بہتر حکمت عملی میں پوشیدہ
-
پاکستانی برآمدات میں جولائی 2025میں 16.43فیصد اضافہ،حجم 2.68ارب ڈالر رہا
-
گاڑیوں، موٹرسائیکل کی فائلز، نمبر پلیٹس اور کارڈ کے ڈلیوری چارجز میں اضافہ متوقع
-
گورنر خیبر پختونخوا نے بیلجیئم کے سابق وزیراعظم اور رکن یورپی پارلیمنٹ ایلیو ڈی روپوسے ملاقات
-
وزیراعلی خیبرپختونخوا کی زیرِ صدارت ضم اضلاع کے تیز رفتار ترقیاتی پروگرام کے لئے کمیٹی کااہم ا جلاس
-
سلمان رفیق کی زیر صدارت ریسکیو ہیڈکوارٹر میں مون سون کے انتظامات بارے اجلاس
-
کراچی میں 300 ملی میٹر بارش ہوئی، صورتحال پر منفی پروپیگنڈا کیا گیا، مرتضی وہاب
-
صحافی خاور حسین کی موت خودکشی قرار، تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ جمع
-
وزیرِ اعلی سندھ کو کمشنر کراچی کی بارشوں سے متعلق رپورٹ پیش
-
پنجاب میں 1336ٹریفک حادثات میں 18افراد جاں بحق1547زخمی ہوئے، ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.