ممبر کینٹ بورڈ وارڈ نمبر ون ناصر سلیمان عباسی نے وارڈ میں صفائی مہم شروع کروا دی

اتوار 8 جون 2025 12:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2025ء) ممبر کینٹ بورڈ وارڈ نمبر ون ناصر سلیمان عباسی ایبٹ آباد کے بلدیاتی نمائندوں کیلئے ایک قابل تقلید مثال بن گئے۔ ممبر کینٹ بورڈ ناصر سلیمان عباسی نے وارڈ نمبر ون میں صفائی مہم شروع کرا دی۔ وارڈ میں صفائی کا کام کرنے والے ورکروں کو پانچ ہزار روپے انعام بھی دیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ناصر سلیمان عباسی نے عیدالاضحی سے ایک روز قبل اپنے وارڈ کے ہرگھر میں خود جا کر الائشیں ڈالنے کیلئے بیگ تقسیم کئے جس کے بعد انہوں نے عیدالاضحی کے روز وارڈ نمبر ون کے مختلف علاقوں سرسیّد کالونی، البدر کالونی، محلہ حضرت عمر فاروق، جاوید شہید روڈ، کامسیٹس یونیورسٹی روڈ، پھل گلاب روڈ، کالج روڈ منڈیاں، مانسہرہ روڈ منڈیاں، کاغان کالونی، پرانا کالج روڈ سے تمام الائشیں اپنی نگرانی میں اٹھوائیں۔

ناصر سلیمان عباسی نے وارڈ نمبر ون میں عیدالاضحی کے موقع پر صفائی کے کام میں حصہ لینے والے کنٹونمنٹ بورڈ کے ورکروں کو پانچ ہزار روپے انعام بھی دیا۔