عیدالاضحٰی کے دوسرے روز بھی مانسہرہ میں قربانی کے جانوروں کی الائشیں ٹھکانے لگانے کا سلسلہ جاری

اتوار 8 جون 2025 12:20

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2025ء) عیدالاضحٰی کے دوسرے روز ٹی ایم اے مانسہرہ کی سینی ٹیشن ٹیم اپنی ڈیوٹی پر موجود رہی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی اور قربانی کے جانوروں کی الائشیں اٹھانے کا صبح سے ہی جاری ہے۔ اس موقع پر شہریوں نے بھی مانسہرہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور قربانی کی الائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے ٹی ایم اے کے عملہ کی خدمات کو رہا۔

(جاری ہے)

ٹی ایم اے مانسہرہ کے حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قربانی کی الائشیں ٹی ایم اے کی مختص کردہ مقامات پر رکھیں تاکہ صفائی کے عمل میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ قربانی کے جانوروں کی الائشیں اٹھانے کا آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا، ٹی ایم اے مانسہرہ کی جانب سے الائشیں اٹھانے کا عمل فجر کے فوراً بعد دوبارہ شروع کر دیا گیا۔

گذشتہ روز کلیئر کئے گئے پوائنٹس پر بھی دوبارہ الائشوں کے مزید جمع ہونے پر صفائی کا کام جاری ہے جبکہ مزید نئے پوائنٹس سے بھی الائشوں کو مخصوص جگہ پر منتقل کر کے تلف کیا جا رہا ہے۔ ٹی ایم او مانسہرہ مظہر مظفر خود فیلڈ میں موجود رہے اور مکمل سینی ٹیشن فلیٹ پوری جانفشانی سے کام میں مصروف ہے۔ عوام سے گذارش ہے کہ صفائی کے اس عمل میں ہمارا ساتھ دیں اور الائشیں مقررہ جگہ پر رکھیں۔