بھارتی فورسز نے چھتیس گڑھ میں پانچ نکسلیوں کو ہلاک کر دیا

اتوار 8 جون 2025 12:30

رائے پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2025ء) بی جے پی کے زیر اقتداربھارت کی شورش زدہ ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی فورسز نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران پانچ افرادکو ہلاک کردیا ہے جن کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ وہ مائو نوازنکسلی باغی تھے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ کارروائیاں ضلع بیجاپور کی اندراوتی نیشنل پارک کے گھنے جنگلات میں کی گئیں جہاں پہلے ہی بھارتی فورسز کی بھاری تعداد تعینات ہے جو نام نہاد''آپریشن کگار''کے تحت نکسل مخالف مہم میں مصروف ہیں۔

تازہ ترین ہلاکتوں کے ساتھ گزشتہ تین دنوں میں ہلاک ہونے والے نکسلیوں کی تعدادسات ہوگئی ہے جن میں ان کے سرکردہ لیڈر سدھاکر اور بھاسکربھی شامل ہیں۔ ان کارروائیوں میںشامل بھارتی فورسز میں سی آر پی ایف کی کوبرا یونٹ، سپیشل ٹاسک فورس اور ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ شامل ہیں جن پر باربارانسانی حقوق کی خلاف ورزی اور قبائلی پٹی میں جعلی مقابلوں کے الزامات لگتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

شہری حقوق کے گروپوں نے انتظامیہ پر الزام لگایا ہے کہ وہ قیدیوں کو وحشیانہ تشدد کے بعدقتل کررہی ہے اور جعلی مقابلوں کا ڈرامہ رچاکر ان ہلاکتوں کا جواز پیش کررہی ہے۔انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ''آپریشن کگار''کا مقصد قبائلی مزاحمت کو دبانے اور مائو نواز وں کے خلا ف کارروائیوں کی آڑ میں معدنیات سے مالا مال بسترکے جنگلات کو کارپوریٹ استحصال کے لیے خالی کرناہے۔

متعلقہ عنوان :